جدہ میں پولیس حکام نے لڑکوں کو چھیڑنے والی پاکستانی لڑکی کو گرفتار کیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق سنیپ چیٹ سمیت سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں عربی بولنے والی ایک لڑکی کو دکھایا گیا جو گاڑی میں بیٹھے کورنیش پر چہل قدمی کرنے والے لڑکوں کو چھیڑ رہی ہے اور راہ گیروں سے متعلق آداب کے منافی جملے کس رہی ہے۔
-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ جوائن کریں
ویڈیو وائرل ہوتے ہی ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد نے اسے مسترد کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ لڑکی کو آداب عامہ کی خلاف ورزی کرنے پر سزا ملنی چاہیے۔
صارفین کی بڑی تعداد کے مطالبے اور ویڈیو وائرل ہوتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے لڑکی کو گرفتار کرنے کی ہدایت تمام شہروں کی پولیس کو دے دی گئی۔
بعد ازاں لڑکی اور اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی اس کی ساتھی کو مدینہ منورہ کے قریب مدائن صالح سے گرفتار کر لیا گیا۔
#كم_تجامع_زوجتك_من_مره_باليوم #متحرشة_ياللعار قدمت اعتذار يقطع القلب سامحوووها pic.twitter.com/qjoTacDutF
— ساره (@Hkm6s8jVcWpOfUA) November 20, 2019
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ’گرفتار شدہ لڑکی پاکستانی ہے اور وہ اور اس کی ساتھی جدہ کے ایک بیوٹی پارلر میں کام کرتی ہیں۔‘
قبل ازیں چھیڑ خانی کرنے والی لڑکی اور اس کی ساتھی نے سنیپ چیٹ پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین اور سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں سے معافی مانگی تھی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ’ وہ محض موج مستی اور ہنسی مذاق کر رہی تھیں اور انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ کتنی بڑی غلطی کر بیٹھی ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ان کا مقصد کسی کی توہین نہیں تھا اور وہ اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہیں۔‘
چھیڑ خانی اور بعد ازاں معذرت کی ویڈیو پر ٹوئٹر صارفین میں ملا جلا رد عمل آیا ہے۔
#كم_تجامع_زوجتك_من_مره_باليوم #متحرشة_ياللعار قدمت اعتذار يقطع القلب سامحوووها pic.twitter.com/qjoTacDutF
— ساره (@Hkm6s8jVcWpOfUA) November 20, 2019