Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہاز میں چھیڑخانی اب مہنگی پڑے گی

خلاف ورزی پرپانچ برس تک قید اور پانچ لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق طیاروں میں چھیڑخانی پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔
بعض مسافر سفر کے دوران طیارے کے عملے کے ساتھ بدتمیزی اور چھیڑ خانی کرتے ہیں۔  الوطن اخبار کے مطابق وزارت انصاف نے طیارے کے عملے کے ساتھ دوران سفر کسی فرد کی چھیڑ خانی، سامان یا نقدی چرانے، کیبن میں گھس کر تشدد کرنے پر سزا مقرر کی ہے۔ 

محکمہ شہری ہوابازی معاملہ عدالت میں بھیج دے گا (فوٹو: ٹوئٹر)

چھیڑ خانی اور بد تمیزی پر پانچ برس تک قید اور پانچ لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ شہری ہوابازی طیارے پر جارحانہ سلوک کرنے والے کا معاملہ عدالت میں بھیج دے گا۔
وزارت انصاف نے فضائی سفر کے دوران مسافروں کے مختلف تصرفات کو جرم قرار دیا ہے۔ اگر کوئی شخص غلط اطلاعات فراہم کرے گا اور اس سے طیارے کی سلامتی خطرات سے دوچار ہوگی تو اس پر قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق فضائی سفر کے دوران مسافروں کا سامان یا نقدی چرانا قابل سزا جرم ہے۔ کیپٹن یا اس کے نائب کی طرف سے جاری کی جانے والی قانونی ہدایات کی پیروی نہ کرنے پر بھی سزا ہوگی۔

مسافروں کا سامان یا نقدی چرانا بھی قابل سزا جرم ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

کیپٹن طیارے اور اس کے مسافروں کی سلامتی کی خاطر ضروری ہدایات جاری کرنے کا مجاز ہے۔ اس کی پابندی ضروری ہے۔
’کسی مسافر یا طیارے کے عملے میں شامل کسی فرد یا کیبن میں گھس کر تشدد کرنے پر بھی سزا ہے۔ خوف وہراس پھیلانے یا کسی کو جسمانی نقصان پہنچانے یا کسی کے ساتھ زبانی تشدد پر بھی سزا ہوگی‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: