گذشتہ ہفتے دیپکا پاڈو کون اور رنویر سنگھ کی شادی کی سالگرہ تھی اور انھوں نے اسے سادگی سے منایا لیکن منگل کو دیپکا نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر اور اداکار رنویر سنگھ کے لیے جذباتی پوسٹ کی۔
اس میں دیپکا پاڈوکون نے اپنے شوہر کو ’سپر ڈرگ‘ کہا اور اب آپ اس سے اندازہ لگائیں کہ وہ اس کے ذریعے کیا کہنا چاہتی ہیں۔
در اصل انہوں نے رنویر سنگھ کی عقب سے لی گئی ایک تصویر پوسٹ کی جن کی ٹی شرٹ پر لکھا ہوا تھا ’لو از اے سپر پاور‘ یعنی محبت عظیم قوت ہے جس کے ساتھ دیپکا نے لکھا کہ ’اور تم میری سپر ڈرگ ہو۔‘ یعنی کہیں اس گیت کی طرح تو نہیں کہ ’یہ آنکھیں دیکھ کر ہم ساری دنیا بھول جاتے ہیں‘ یا کہیں یہ تو نہیں ’مستی ہے جس میں حسن کی تم وہ شراب ہو!‘
مزید پڑھیں
-
’انانیا کے ساتھ دو روٹیاں توڑ لیں تو سب نے پوچھ لیا‘
Node ID: 441726
-
عالیہ بھٹ کو گجراتی ٹیوٹر کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
Node ID: 441901
-
’آپس میں بات چیت بند تھی، پتہ نہیں فلم کیسے بن گئی؟‘
Node ID: 441951
-
رانی مکھر جی کی نئی فلم پر احتجاج کیوں ہو رہا ہے؟
Node ID: 443646
بہر حال ان کے مداح ان دونوں کی ایک دوسرے پر فریفتگی سے بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
بالی وڈ میں ماضی کی یادوں کا دور
بالی وڈ میں ان دنوں ناسٹیلجیا یعنی ماضی کی یادوں کا دور ہے۔ گذشتہ ہفتے رشی کپور نے ماضی کے جھروکے سے ایک تصویر پوسٹ کی تھی تو اس ہفتے بالی وڈ کے شہنشاہ کہلانے والے امیتابھ بچن نے ایک تصویر شیئر کی۔
دراصل ان کے ایک مداح نے پہلے ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ اداکارہ جیا بچن بہت سے بچوں کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ ان میں امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بھی ہیں لیکن ایک بچی کو امیت جی نے گود میں اٹھا رکھا ہے۔
Who are you holding @SrBachchan Ji?
I see @earth2angel #karishmakapoor pic.twitter.com/77ZczeXD4P
— Jasmine Jani ❤️EF (@JaniJasmine) November 17, 2019
امیتابھ کے مداح نے انھیں ٹیگ کرتے ہوئے یہ دریافت کیا کہ تصویر میں جس بچی کو آپ نے گود میں اٹھا رکھا ہے وہ کون ہیں؟
امیتابھ نے جواب دیا ’وہ بے بو ہیں‘ یعنی آج کی اداکارہ کرینہ کپور ہیں اور پھر انھوں نے انسٹا گرام پر کرینہ کی ایک اور بچپن کی تصویر پوسٹ کی جس میں کرینہ کے پاؤں میں چوٹ لگی ہے اور وہ اس کی مرہم پٹی کروا رہے ہیں۔
یہ اس وقت کی تصویر ہے جب امیتابھ گوا میں فلم ’پکار‘ کی شوٹنگ کے لیے موجود تھے اور کرینہ کپور اپنے والد کے ساتھ وہاں پہنچی تھیں۔
سلمان خان کو کس نے پیچھے چھوڑ دیا؟
کیا آپ کو معلوم ہے کہ انٹرنیٹ پر انڈیا کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بالی وڈ شخصیت کون ہیں؟ اگر آپ سلمان خان کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایک امریکی میڈیا ایجنسی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ پرینکا چوپڑا ہیں۔ بزنس انسائیڈر کے ایس ای ایم رش کے مطابق گذشتہ سال اکتوبر 2018 سے نومبر 2019 کے درمیان پرینکا چوپڑا کو ہر ماہ اوسطاً 27 لاکھ سے زیادہ مرتبہ تلاش کیا گیا ہے جبکہ سلمان خان کو ہر ماہ 18 لاکھ مرتبہ سرچ کیا گیا۔
اس سے قبل سنہ 2017 میں اداکارہ سنی لیونی کو سب سے زیادہ دفعہ دنیا میں تلاش کیا گیا تھا جس کے بعد انھوں نے کہا تھا کہ ’یہ خوش آئند بات ہے کہ لوگ مجھے قبول کر رہے ہیں۔‘
لیکن فوربز کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان رواں سال سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبول رہے۔ ان کے بعد وراٹ کوہلی کا نمبر آتا ہے۔
بزنس انسائیڈر کی ایک پرانی رپورٹ کے مطابق سنہ 2006 سے 2016 تک یعنی ایک دہائی تک سلمان خان ہی سرفہرست تھے۔ تو بھائی ’دبنگ‘ سے کون پنگا لے۔
پرینکا چوپڑا کے اول آنے پر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں نک جونس سے ان کی شادی کے حوالے سے انہیں بہت زیادہ تلاش کیا گیا، یعنی شادی رنگ لائی اور ویسے سلمان خان نے کہا تھا کہ پرینکا نے شادی کے لیے ان کی فلم ’بھارت‘ چھوڑ دی جس کے بعد کترینہ کیف کو کاسٹ کیا گیا۔
-
شوبز کی خبروں کے لیے ’’اردو نیوز شوبز‘‘ جوائن کریں