Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انانیا کے ساتھ دو روٹیاں توڑ لیں تو سب نے پوچھ لیا‘

کارتک آریان حال ہی میں اننیہ پانڈے کی برتھ ڈے ڈنر پر نظر آئے تھے۔ فوٹو سوشل میڈیا
اداکار کارتک آریان کا شمار بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے ستاروں میں ہوتا ہے۔ ان کے مداح نہ صرف ان کو پاگل پن کی حد تک پیار کرتے ہیں بلکہ اکثر ان کے ساتھی فنکار بھی ان کی تعریفیں کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔    
آج کل ان کا نام بالی وڈ کی دو ابھرتی ہوئی اداکاراؤں کے ساتھ لیا جا رہا ہے۔ پہلے ان کا نام سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان کے ساتھ لیا جاتا رہا ہے اور اب انانیا پانڈے کو بھی ان کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔
حالیہ دنوں میں ایک میگزین کے کور کے لانچ کے موقعے پر کارتک آریان سے صحافیوں نے ان کی سارا علی خان سے مبینہ علیحدگی کے بارے میں سوال کیا۔
اس سوال کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ حال ہی میں آریان کو انانیا پانڈے کے برتھ ڈے ڈنر پر دیکھا گیا تھا۔

کارتک سارہ اور انانیا کے بارے میں سوالات کے جواب کے بجائے اپنے کیریئر کے بارے میں گفتگو کرتے رہے۔ فوٹو سوشل میڈیا

سارہ کے ساتھ ’مبینہ بریک اپ‘ کی خبروں پر ان کا کہنا تھا کہ ’دو روٹیاں انانیا کے ساتھ توڑ لیں، تو سب نے پوچھ لیا۔‘
کارتک آریان نے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے اپنے فیورٹ اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ ایک اشتہار بنایا لیکن اسے کسی نے نوٹس نہیں کیا۔ ’اب انانیا کے ساتھ دو روٹیاں توڑ لیں تو سب نے پوچھ لیا۔‘
اس موقعے پر آریان سارہ علی خان اور انانیا پانڈے کے بارے میں سوالات کے جواب دینے کے بجائے اپنے کیرئیر کے بارے میں گفتگو کرتے رہے۔
گوکہ آریان کی دو فلمیں، ’پیار کا پنچنامہ‘ اور ’پیار کا پنچنامہ ٹو‘ باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھیں لیکن 2018 ان کے لیے ایک بہترین سال ثابت ہوا۔
اس سال کے شروع میں ان کی فلم ’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی‘ بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ 2019 میں بھی انہوں نے ’لکا چھپی‘ جیسی ہٹ فلم کی۔

 

اس وقت وہ تین بڑے پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں جن میں فلم ’پتی، پتنی اور وہ‘ بھی شامل ہے جو کہ ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اس فلم کی کاسٹ میں آریان کے ساتھ بھومی پڈنیکر اور انانیا پانڈے شامل ہیں۔
کارتک آریان نے مشہور فلم ’لو آج کل‘ کے سیکیوئل کی شوٹنگ بھی مکمل کر لی ہے جس میں ان کی جوڑی سارہ علی خان کے ساتھ ہے۔
ان کی تیسری فلم اکشے کمار کی ’بھول بھلیاں‘ کی ری میک ہے جس میں وہ کیارا اڈوانی کے ساتھ نظر آئیں گے۔
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر: