پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ’دونوں کے درمیان کسی معاملے میں اختلاف ہوگیا تھا جس کے باعث ہاتھا پائی ہوئی۔ بعد ازاں شہری نے پاکستانی کو قتل کردیا اور علاقہ سے فرار ہوگیا۔‘
انہوں کا کہا ہے کہ ’واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت جرائم کا سراغ لگانے والے ماہرین کی ٹیم نے جائے وقوع کو گھیر لیا اور تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ ایک شہری قتل میں ملوث ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’قتل میں ملوث شخص کو گرفتار کرنے کے لیے اس کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے مگر معلوم ہوا کہ وہ وہاں موجود نہیں ہے۔‘
ترجمان نے کہا ہے کہ ’ریجن پولیس نے ملک بھر کی پولیس کو مفرور شخص کی اطلاع دے دی جس کے بعد اسے ریجن سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔‘
انہوں نے بتایا ہے کہ ’شہری سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ قتل کے اسباب معلوم کیے جائیں اور آلہ قتل ضبط ہو، بعد ازاں اسے متعلقہ محکمے کے حوالے کیا جائے گا۔‘
ترجمان کے مطابق کہ ’ملک میں امن وامان قائم کرنا اور شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے جان ومال کی حفاظت کرنے میں پولیس کسی طرح کی بھی رعایت نہیں دے گی۔‘
ان کے مطابق ’جرم میں ملوث ہر شخص کو اس کے منصب اور معاشرتی مقام کی وجہ سے چھوڑا نہیں جائے گا۔ قانون سب سے بالاتر ہے اور سب کے لیے برابر ہے۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں