Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب سیاح: ’پاسپورٹ کے بجائے سیاحتی کارڈ‘

عرب سیاحتی تنظیم سیاحتی کارڈ جاری کرے گی۔فائل فوٹو العربیہ
عرب سیاحتی تنظیم کے مطابق عرب سیاحوں کو پاسپورٹ کے بجائے بہت جلد سیاحتی کارڈ پر سیاحت کی اجازت مل جائے گی۔
 مکہ اخبار کے مطابق عرب سیاحتی تنظیم عرب سیاحوں کے لیے سیاحتی کارڈ جاری کرے گی۔
سیاحتی کارڈ جاری ہونے کے بعد عرب سیاح کسی بھی عرب ملک میں جا سکیں گے۔ پاسپورٹ گم اور چوری ہونے کے خطرات سے بھی محفوظ رہیں گے۔ 

سیاحتی کارڈ جاری ہونے کے بعد عرب سیاح کسی بھی عرب ملک میں جا سکیں گے، فائل فوٹو 

اس بات کا اعلان عرب سیاحتی تنظیم کے چیئرمین ڈاکٹر بندر آل فھید نے سیاحتی عرب فورم ٹو میں سیاحت اورامن کے عنوان سے خطاب کے دوران کیا۔
تنظیم نے فورم کا انتظام عرب وزرائے داخلہ کونسل کے تعاون سے الاحساء سعودی عرب میں کیا تھا۔
ڈاکٹر بندر آل فھید نے مزید بتایا کہ سیاحتی کارڈ پر عرب سیاح کسی بھی عرب ملک میں آسانی سے گھوم پھر سکیں گے اور پاسپورٹ لے کر چلنے کی زحمت سے بچ سکیں گے۔
فورم کے شرکا نے سیاحتی ترغیبات پر زور دیتے ہوئے متعدد سفارشات بھی پیش کیں۔

سیاحتی کارڈ جاری ہونے پر سیاح  پاسپورٹ گم ہونے کے خطرات سے محفوظ رہیں گے، فائل فوٹو

انہوں نے مسلم اور عرب ملکوں کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے کا ماحول سازگار بنانے پر بھی زور دیا۔ ایک سفارش یہ بھی کی سیاحتی امن کے لیے باقاعدہ عملہ تیار کیا جائے۔
 فورم میں سائبر کرائم اور دہشت گردی کے خطرات سے بچاﺅ کے لیے ترقی یافتہ ملکوں کے تجربات سے استفادہ کرنے اور سیا حت کو درپیش خطرات سے بچانے کے لیے ضروری قانون سازی کی سفارشات بھی پیش کی گئیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: