جدہ میں عزیز مال کے قریب گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی میلہ لگا ہے جسے 'وطن کی خوشی میلہ' کا نام دیا گیا۔ جس کے تحت میلے میں قومی جذبہ اجاگر کرنے کے لیے بہت ساری چیزوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔ یہاں لکی انٹرنیشنل سرکس کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ سرکس نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے بلکہ سعودی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکی بھی اسے دیکھنے آ رہے ہیں۔ دیکھیے ایاز چوہدری کی ڈیجیٹل رپورٹ