Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاندان کے لیے نئی قومی حکمت عملی کیا ہے؟

 فورم کے شرکا فیملی سے متعلق اہم سفارشات پیش کریں گے۔فوٹو العربیہ
سعودی فیملی افیئرز کونسل سعودی خاندان کی قومی حکمت عملی تیار کررہی ہے۔ اسے منظوری کے لیے کابینہ کو پیش کیا جائے گا۔
تمام وزارتیں اور سرکاری و نجی ادارے یہ حکمت عملی نافذ کیا کریں گے۔ اس کی بدولت سعودی خاندان کی پوزیشن مضبوط ہوگی اور وہ زندگی کے تمام شعبو ں میں وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں حصہ لے سکے گا۔

فیملی کے تمام افراد کے لیے حفظان صحت کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط بنایا جائے گا۔ فوٹو العربیہ

العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی فیملی افیئرز کونسل کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ھلا التویجری نے بتایا کہ کونسل 10سعودی وزارتوں اور سرکاری اداروں کے تعاون و اشتراک سے سعودی فیملی کی نئی قومی حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔ اس میں ’مثبت پدری تصور‘ پر زور دیا جائے گا۔ خاندان کو بنانے، سنوارنے میں والدین کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا جائے گا۔
ڈاکٹر ھلا التویجری کے مطابق کونسل ، سعودی فیملی کو بنانے سنوارنے کے سلسلے میں کئی حوالوں سے کام کررہی ہے۔ فیملی کے تمام افراد کے لیے حفظان صحت کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط بنایا جائے گا۔ 
’صحت مند خاندان ہی صحت مند کردار ادا کرسکتا ہے۔ حال ہی میں یونیسیف کے تعاون سے ایک جائزہ مکمل کیا گیا ہے جس کا تعلق بچوں کی شرح نمو پر ٹیکنالوجی کے اثرات سے تھا‘۔
ڈاکٹر التویجری نے مزید کہا کہ فیملی فورم ہر سال ہوگا۔ اس کا مقصد فیملی سے متعلق آگہی پیدا کرنا اور خاندان کے اہم مسائل پر غوروخوض کرنا ہے۔
 واضح رہے کہ وزیر محنت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے سعودی فیملی فورم کا افتتاح ریاض میں کیا۔ اس کا عنوان’سعودی عرب اور ٹیکنالوجی ‘ ہے۔ فورم کے شرکا فیملی سے متعلق اہم سفارشات پیش کریں گے۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں                            
 

شیئر: