وہ سعودی پروفیشنل لیگ میں الہلال فٹبال کلب کی جانب سے مڈ فیلڈر کی حیثیت میں کھیلتے ہیں (فوٹو: الریاضیہ)
سعودی فٹبالر محمد الشلہوب آج سعودی عرب کے سب سے بڑے فٹبالر سمجھے جاتے ہیں۔ وہ سعودی پروفیشنل لیگ میں الہلال فٹبال کلب کی جانب سے مڈ فیلڈر کی حیثیت میں کھیلتے ہیں۔
آٹھ دسمبر سنہ 1980 کو ریاض میں پیدا ہونے والے محمد الشلہوب نے 32 چیمپیئن شپس میں حصہ لیا ہے جس کے باعث ان کا شمار دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔
انھوں نے اپنی زبردست کامیابیوں کی وجہ سے ’خدا داد قابلیت کے حامل‘ کا لقب حاصل کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق وہ سنہ 2000 میں سال کے سب سے زیادہ ذہین عرب فٹبالر کے طور پر جانے گئے۔ محمد اشلوب نے سنہ 2006 میں سال کے تیسرے بہترین ایشین کھلاڑی کا اعزاز جیتا اور سنہ 2009 میں لیگ کے ٹاپ سکورر کا اعزاز حاصل کیا۔
محمد الشلہوب سنہ 2000 سے سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم کا حصہ ہیں۔ انھوں نے 20 سال کی عمر میں سنہ 2000 کے ایشین فٹبال کنفیڈریشن ایشین کپ میں قطر کے خلاف کھیل کر اپنے کریئر کا آغاز کیا۔
ان کی ٹیم الہلال نے اتوار کو ارووا ریڈ ڈائمنڈز کو دو صفر اور مجموعی طور پر تین صفر سے شکست دے کر اے ایف سی چیمپئنز لیگ میں تیسرے ایشین کلب کا اعزاز حاصل کیا۔