Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی کی آرامکو حصص میں دلچسپی

ابوظبی حکومت سمیت بڑے سرمایہ کار مجموعی طور ڈیڑھ بلین ریال مالیت کے شیئر خریدیں گے (فوٹو: سبق)
ابوظبی حکومت نے آرامکو کے حصص میں 1.5 بلین ریال کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آرامکو کے اعلی عہدیداران نے ابوظبی سرمایہ کاری ادارے کے حکام سے ملاقات کی ہے۔
پورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں اداروں کے عہدیداروں کے درمیان ملاقات میں ابوظبی کے حکام نے آرامکو کے حصص خریدنے میں گہری دلچسپی دکھائی ہے۔

آرامکو کے عہدیدار اور ابوظبی کے حکام کے درمیان مثبت ملاقات ہوئی ہے (فوٹو: عاجل)

ابوظبی سرمایہ کاری کے ادارے کے حکام نے کہا ہے کہ ابوظبی حکومت سمیت بڑے سرمایہ کار مجموعی طور پر ڈیڑھ بلین ریال مالیت کے شیئر خریدیں گے۔
دوسری طرف آرامکو کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ فی الحال صرف سعودی مارکیٹ میں آرامکو کے حصص کی فروخت جاری ہے تاہم خلیجی ریاست کے شہری بھی حصص خریدنے کے اہل ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ابوظبی سرمایہ کاری ادارے کی آرامکو کے حصص میں دلچسپی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ شیئر مارکیٹ میں آرامکو کا اضافہ ملکی خزانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: