Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توانائی سیکٹر میں خواتین کے لیے مواقع

پہلے بیج کی تربیت آئندہ برس 2020 میں مکمل ہو گی۔
مشیر وزارت توانائی عبدالرحمن الکریم نے کہا ہے کہ 2020 ء میں توانائی اور پٹرولیم کے شعبے میں سعودی خواتین کے لیے تربیتی پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق عبدالرحمن عبدالکریم نے جو سعودی ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ برائے تیل خدمات کی کونسل کے چیئرمین بھی ہیں بتایا کہ خواتین کو ایسے کام تفویض کیے جائیں گے جو ان کے لیے موزوں ہوں گے۔
عبدالرحمن عبدالکریم نے انسٹی ٹیوٹ کے دسویں بیچ کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے لے کر اب تک آٹھ ہزار طلبہ تعلیمی اور تربیتی کورس مکمل کرچکے ہیں۔

خواتین کو ایسے کام تفویض کیے جائیں گے جو ان کے لیے موزوں ہوں گے۔

آرامکو کے ڈپٹی چیئرمین عبدالحمید الرشید کہنا تھا کہ طالبات کی ٹریننگ کا معاملہ کافی آگے بڑھ چکا ہے۔ پہلے بیچ کی تربیت آئندہ برس 2020 میں مکمل ہو گی۔
سعودی ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ برائے تیل خدمات کے ڈائریکٹر بسام بخاری نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ میں 12 شعبے ہیں۔ سب سے اہم مکینکل کا شعبہ ہے۔ پائپ جوڑنے، الیکٹرانک آلات اور کرینوں کے شعبے ہیں۔
مشرقی ریجن ایوان تجارت کے چیئرمین عبدالحکیم العمار کے مطابق ایوان تجارت توانائی کے شعبے میں اہم ملازمتوں کی سعودائزیشن کے سلسلے میں اپنا کردارادا کررہا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: