Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کے یوم بیعت کے 5 سال

سعودی عوام دلی محبت کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ فوٹو: سعودی گزٹ
سعودی عرب کے عوام اور مقیم غیر ملکی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پانچویں یوم بیعت پرخوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آج سے پانچ برس قبل 3 ربیع الثانی 1436ھ کو مملکت کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔
سعودی گزٹ میں شائع خبر کے مطابق سعودی عوام شاہ سلمان کے دور میں ترقی کے عمل میں تیز رفتاری اور زندگی کے تمام شعبوں میں کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑھنے پردلی محبت کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔

سعودی عوام مکمل وفاداری اور محبت کے ساتھ اپنی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں۔ فوٹو: واس

 خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اپنے دور حکومت میں سعودی عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے حصول کے لیے پورے عزم، طاقت اور مضبوطی کے ساتھ ترقیاتی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں یہاں کے شہری مکمل وفاداری اور محبت کے ساتھ اپنی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں۔
سعودی عرب کے موجودہ دور حکومت میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرنگرانی مملکت بھر میں اپنے شہریوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیم، صحت، معاشی، معاشرتی، نقل و حمل، مواصلات، صنعت، بجلی، پانی اور زرعی شعبوں کے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے۔

سعودی عرب میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے(فوٹو۔عرب نیوز)

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے بھائی شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکی وفات کے بعد اسلامی کیلنڈر کے حوالے سے 3 ربیع الثانی 1436ھ بمطابق 23 جنوری 2015ء کو سعودی عرب کی قیادت سنبھالی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے ڈھائی سال تک مملکت کے نائب وزیراعظم اور ولی عہد کی حیثیت سے سعودی عرب کی خدمت کی۔ وہ 18 جون 2012ء میں سعودی عرب کے ولی عہد کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو 5 نومبر 2011ء کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 50 سال سے زیادہ عرصے تک سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے گورنر کے طور پر ذمہ داریاں ان کے سپرد رہیں۔

شیئر: