نئی ٹیکنالوجی مقناطیسی انرجی کی مدد سے بلڈ پمپ کرتی ہے۔فائل فوٹو :عاجل
سعودی عرب میں کنگ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس جدہ کے ماتحت ہارٹ اسپیشلسٹ سینٹر کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے مقناطیسی انرجی کی مدد سے مصنوعی دل کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن منگل کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔
یہ سعودی عرب کے مغربی ریجن میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن تھا۔
نئی ٹیکنالوجی مقناطیسی انرجی کی مدد سے بلڈ پمپ کرتی ہے۔ پورا سینہ چاک کیے بغیر2 چھوٹے سوراخ کرکے آلہ سینے میں پہنچایا جاتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایک مریض کنگ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس لایا گیا تھا۔اس کے دل کا نظام بے حد متاثر تھا۔ آٹھ ماہ قبل اوپن ہارٹ سرجری کے باوجود اس کی صحت بہتر نہیں ہوئی تھی۔
ڈاکٹروں نے دل کی بائیں شریان میں بلڈ پمپ کرنے والا آلے کی پیوند کاری کی ہے۔ یہ ایک طرح سے مصنوعی دل جیسا ہوتا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق آپریشن پہلے ہونے والی اوپن ہارٹ سرجری کی وجہ سے انتہائی پر خطر تھا۔
ڈاکٹر عادل طاش اور ڈاکٹر شدوان الفقیہ نے بتایا کہ مریض انتہائی نگہداشت کے شعبے میں ہے۔ اس کی حالت تسلی بخش ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں