دمام..... مشرقی ریجن میں محکمہ صحت کے ماتحت سعود البابطین مرکز برائے امراض قلب کے طبی عملے نے ایک ہفتے کے اندر اندر دو مریض خواتین کے جسم میں مصنوعی دل اور پھیپھڑوں کی کامیاب پیوند کاری کرلی۔ تفصیلات کے مطابق آپریشن سے بچے کی پیدائش کے بعد سعودی خاتون کو دل اور پھیپھڑوں کا عارضہ لاحق ہوگیا تھا جبکہ دوسری سعودی خاتون ماں بننے والی تھی اسے مصنوعی دل اور پھیپھڑوں کی پیوند کاری کرکے جنین سمیت بچالیا گیا۔