Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لیے اہم قدم

پروگرام 28 ہفتوں تک جاری رہے گا۔ فوٹو۔ واس
پرنس محمد بن سلمان فاونڈیشن (مسک) انیشی ایٹوز سینٹر نے قدیہ انویسٹمنٹ کمپنی کے تعاون سے سعودی نوجوانوں کو مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے تیار کرنے، انہیں با اختیار بنانے اور سعودی وژن 2030 میں موثر کردار ادا کرنے کے لیے ایک اور تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔
مسک/ عمالا پروگرام کے آغاز اور پہلے مسک/قدیہ انٹرنشپ پروگرام کی کامیابی کے بعد، مسک سینٹر نے دوسرے مسک / قدیہ پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد یوینورسٹی کے حالیہ فارغ التحیصل گریجویٹس میں مہمان نوازی، کاروبار، انجینیئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تفریح کے شعبوں میں سیکھنے کا بہتر تجربہ حاصل کرنا ہے۔

انہیں بڑے پیمانے پر ترقیاتی یافتہ منصوبے کے لیے تیار کیا جا سکے۔ فوٹو۔ عرب نیوز

عرب نیوز کے مطابق یہ پروگرام ریاض میں 28 ہفتوں تک جاری رہے گا اور اس کے ذریعے تربیت حاصل کرنے والے افراد کو ٹیم کے سینیئر ارکان کے ساتھ متعدد شعبوں میں کام کرنے کا موقع ملے گا جس سے انہیں بڑے پیمانے پر ترقیاتی یافتہ منصوبے کے لیے تیار کیا جا سکے۔
قدیہ منصوبہ سعودی وژن 2030 کے تحت ایک بڑی سکیم ہے۔ اس منصوبے کا آغاز سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپریل 2018 میں کیا تھا۔ ریاض کے مرکز سے تقریباً چالیس کلو میٹر کے فاصلے پر تشکیل پانے والے اس منصوبے کا مقصد بہترین تفریح کے لیے اولین منزل بننا ہے۔

قدیہ منصوبے کا سائز والٹ ڈزنی ورلڈ کے سائز سے دو اعشاریہ پانچ گنا ہے۔ فوٹو۔ عرب نیوز

334 مربع کلومیٹر کے ساتھ قدیہ منصوبے کا سائز والٹ ڈزنی ورلڈ کے سائز سے دو اعشاریہ پانچ گنا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس منصوبے سے پانچ تفریحی شعبوں سے 300 سرگرمیاں پیدا ہوں گی جو چار بڑے منصوبوں میں سے ایک اور سلطنت کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے۔ عمالا، بحیرہ احمراور نیوم منصوبوں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی نئی معیشت کی تشکیل کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔
اس منصوبے کی رجسٹریشن کی تاریخ 14 دسمبر 2019ء کو ختم ہو گی۔ 28 ہفتوں تک جاری رہنے والے اس پروگرام کا باضابطہ آغاز 19 جنوری 2020ء کو کیا جائے گا۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: