’مار دو مجھے‘ رنویر کا دیپیکا کی تصویر پر تبصرہ
دیپیکا نے اپنی بچپن کی سہیلی کے ساتھ لی ہوئی تصویر کو ’ہمپٹی ڈمپٹی‘ کا ٹائٹل دیا۔ فوٹو: اے ایف پی
دیپیکا پڈوکون نے اتوار کے دن اپنی تصاویر شیئر کر کہ اپنے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔
پہلے انہوں نے اپنے بچپن کی تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور پھر کچھ دیر بعد اپنے نئے ہیئر سٹائل کی۔
دیپیکا کے انسٹاگرام پر 41 ملین فالوورز ہیں جو ان کی ہر سرگرمی کو انتہائی دلچسپی سے فالو کر رہے ہوتے ہیں۔
دیپیکا نے اپنی بچپن کی سہیلی کے ساتھ لی ہوئی تصویر کو ’ہمپٹی ڈمپٹی‘ کا ٹائٹل دیا اور تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر ڈالی جنہوں نے اسے خوب انجوائے کیا۔
جب دیپیکا نے اپنے نئے ہیئر سٹائل کی تصویر لگائی تو ان کے شوہر اور بالی وڈ اداکارا رنبیر سنگھ بھی تصویر پر کمینٹ کیے بغیر نہ رہ سکے۔
دیپیکا نے اس بار کافی مختلف ہیئر سٹائل کر وایا ہے۔ ہمیشہ سے ان کو لمبے بالوں میں دیکھا گیا ہے، لیکن اس دفعہ انہوں نے اپنے فینز کو چھوٹے بال کٹوا کر کافی سرپرائز دیا۔
لیکن ہمیشہ کی طرح دیپیکا اس مختلف ہیئر سٹائل میں بھی پیاری لگ رہی ہیں۔
جہاں ان کے بیشتر مداحوں نے تصویر پر کمینٹ کیے، وہیں رنویر سنگھ نے بھی مذاق سے لکھا ’مار دو مجھے‘‘
فلم انڈسٹری کے دیگر ستاروں نے بھی دیپیکا کے نئے سٹائل کی تعریف کرتے ہوئے ان کی تصویر پر کمینٹ کیے۔
عالیہ بھٹ نے کہا۔۔۔ ’او میرے خدا۔۔۔ خوبصورت‘
مشہور کوریوگرافر فرح خان نے دل بنا کر لکھا ’بہت ہی زیادہ بہترین‘
دیپیکا اور رنویر سنگھ، کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’83‘ میں اکھٹے کام کر رہے ہیں۔ رنویر سنگھ کرکٹر کا کرداد ادا کریں گے، جبکہ دیپیکا، کپیل دیو کی بیوی، رومی دیو کا کرداد نبھائیں گی۔
اس کے ساتھ ہی دیپیکا میگھنا گلزار کی فلم ’چپاک‘ میں ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی۔