10 ملین نشہ آور گولیاں سمگلنگ کی کوشش ناکام
بطحائ چیک پوسٹ حکام نے 10 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ سمگلر ٹرک کے خفیہ خانوں میں منشیات چھپا کر لانے کی کوشش کر رہا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سمگلر نے 10 ملین ایک لاکھ گولیاں لانے کی کوشش کر رہا تھا۔ پکڑی جانے والی یہ تعداد گزشتہ چند سالوں میں بڑی کھیپ ہے۔
محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ ’سمگلر نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ آئندہ بھی اسی چیک پوسٹ کے ذریعہ سمگلنگ کی تیاری میں تھا۔‘
محکمہ کسٹم نے بتایا ہے کہ ’حکام کی ہوشیاری اور استعداد کے علاوہ استعمال کئے جانے والے آلات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔‘
-
اپ ڈیٹ رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں