Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

دمام کے کسٹم حکام نے لاکھوں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ سمگلر سنگ مرمر کی سلوں کے اندر گولیاں چھپا کر لا رہے تھے۔
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

مقامی نیوز ویب سائٹ عاجل کے مطابق محکمہ کسٹم نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ انسداد منشیات کے تعاون سے نشہ آور گولیاں ضبط کی گئیں ہیں۔ 
محکمے نے بتایا ہے کہ ضبط شدہ گولیوں کی تعداد 32 لاکھ 72 ہزار ہے جنہیں انتہائی مہارت کے ساتھ سنگ مرمر کی سلوں کے اندر چھپاکر لایا جارہا تھا۔
محکمے نے مزید بتایا ہے کہ محکمہ انسداد منشیات نے کارگو وصول کرنے والے شخص کو بھی گرفتار کیا ہے۔ جس سے ساتھ تفتیش کی جارہی ہے۔

اس سے قبل بھی 25 لاکھ نشہ آور گولیاں ضبط کی گئی تھیں (فوٹو:اے ایف پی)

واضح رہے کہ اس قبل محکمہ کسٹم نے 25 لاکھ نشہ آور گولیاں ضبط کی تھیں جنہیں دو گاڑیوں کے خفیہ خانوں میں چھپا کر لانے کی کوشش کی جارہی تھی۔
 

شیئر: