Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین ٹرین دوبارہ چلنے لگی

ٹرین تین سوکلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے جدہ سے مدینہ کا سفر طے کیا ہے (فوٹو: سبق)
حرمین ایکسپریس ٹرین بدھ سے دوبارہ چلنے لگی۔ جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےسٹیشن سے روانہ ہوکر مدینہ منورہ 90  منٹ میں پہنچ گئی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حرمین ٹرین اپنے سٹیشن سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئی۔ ٹرین تین سوکلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے جدہ سے مدینہ کا سفر طے کیا ہے
اس سے قبل رابغ میں کنگ عبداللہ اکنامک سٹی، مدینہ منورہ اور جدہ ریلوے لائنوں کا تجربہ کر لیا گیا تھا۔

محکمہ شہری ہوابازی نے ایئرپورٹ کو حرمین ایکسپریس ٹرین سے جوڑ دیا ہے (فوٹو: سبق)

جدہ کا نیا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ خطے میں اپنی نوعیت کا منفرد ایئر پورٹ ہے۔ سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے ایئرپورٹ کو حرمین ایکسپریس ٹرین سے جوڑ دیا ہے۔
ریلوے سٹیشن ہال نمبر ایک میں قائم ہے۔اس سے زائرین عمرہ اور حج پر آنے والوں کو سہولت ہو گی۔ ایئر پورٹ سے براہ راست مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جا سکیں گے۔
 سعودی حکام کا کہنا ہے کہ 2030 تک عمرہ زائرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوگا۔ یہ اضافہ سالانہ 30 ملین تک پہنچ جائے گا۔

2030 تک عمرہ زائرین کی تعداد میں سالانہ 30 ملین تک پہنچ جائے گا۔ (فوٹو: سبق)

 واضح رہے کہ جدہ ایئرپورٹ پرچھ  منزلہ ریلوے سٹیشن 99 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر ہے۔ یہاں کاروباری مراکز بھی بنائے گئے ہیں۔ سٹیشن پر انویسٹمنٹ زون 2543 مربع میٹر کے رقبے میں قائم ہے۔
ایئرپورٹ ریلوے سٹیشن پر چھ پلیٹ فارم ہیں جہاں سے بیک وقت چھ ٹرینیں روانہ ہوسکتی ہیں۔ فرسٹ کلاس کے مسافروں کے لیے سپیشل ویٹنگ زون ہے۔

شیئر: