Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ٹیلنٹ اور ذہانت کی بنیاد پر پرکھیں‘

اداکارہ مہوش حیات پُرکشش خواتین کی فہرست میں نویں نمبر پر ہیں (فوٹو:سوشل میڈیا)
پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں جاندار اداکاری سے مداحوں کا دل موہ لینے والی مہوش حیات نے ظاہری خوبصورتی کی بنیاد پر کسی کو بہترین قرار دینے پر کڑی تنقید کی ہے۔
برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے اداکارہ مہوش حیات اور ماہرہ خان  کو ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ فہرست میں ماہرہ خان ایشیا کی پُرکشش خواتین میں چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ اداکارہ مہوش حیات پُرکشش چہروں کی فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔
مہوش حیات نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’مجھے موبائل ایس ایم ایس اور سوشل میڈیا کے ذریعے مبارکبادی کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ مجھے ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں شمولیت پر بہت خوشی محسوس کرنی چاہیے اور سچ کہوں تو آج سے 10 سال قبل جب میں اس فہرست میں جگہ بنانے والی پہلی پاکستانی تھی تو اس وقت مجھے خوشی محسوس بھی ہوئی۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’پرکشش ہونے کا مطلب جسمانی ساخت کے اعتبارسے خوبصورت اور دلفریب ہونا ہے۔ جنسی لحاظ سے پرکشش ہونا کسی سے مقابلے کا معیار کیسے ہوسکتا ہے؟
 
مہوش حیات نے مزید کہا کہ ’لوگوں کو ان کی صلاحیت، میرٹ، ذہانت اور عقل کی بنیاد پر پرکھنا چاہیے نہ کہ ظاہری شخصیت کی بنیاد پر۔ اب وقت بدل چکا ہے اور اس طرح کی فہرستیں اب ماضی تک ہی محدود ہونی چاہئیں۔‘
 

ایسٹرن آئی نے اداکارہ مہوش حیات اور ماہرہ خان  کو ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل کیا ہے (فوٹو:سوشل میڈیا)

برطانوی جریدے ایسٹرن آئی کی فہرست کے مطابق 2019 میں ایشیاء کی سب سے پُرکشش خاتون کا اعزاز بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے حاصل کیا ہے۔
پُرکشش خواتین کی فہرست میں دوسرے نمبر پر بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون، تیسرے نمبر پر  بھارتی اداکارہ حنا خان اور چوتھے نمبر پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان شامل ہیں۔

شیئر: