ارے بھائی صاحب فلاں کام شروع کر دو، آج کل فلاں چیز کا کاروبار عروج پر ہے۔ یہ چیز بنا کر بیچیں وہ چیز بنا کر بیچیں۔ فلاں کام کریں اور دن کے اتنے ہزار کمائیں۔
ایسے جملے آج کل ہر کسی کو ہی اپنے ارد گرد سننے کو ملتے ہیں مگر کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ کبھی کوئی سلیبرٹی اپنے مداحوں سے مشورہ مانگ لے۔
کچھ ایسا ہی کیا ہے پاکستان کی مشہور اداکارہ مہوش حیات نے، انہوں نے ٹوئٹر پر شائقین کے لیے سوال ڈالا کہ ’ آپ کا مشورہ مانگا؟‘
Ermmm ... Aap ka mashwara maanga ?! pic.twitter.com/mbTnF3gJFL
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) December 10, 2019
اس کے بعد جہاں کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ٹائم لائن پر مشوروں کی لائن لگا دی وہیں کچھ نے ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
ٹوئٹر صارف احمد علی خان نے جواب دیتے ہوئے لکھا ’لگتا ہے آپ پر شہباز شریف کا سایہ پڑ گیا ہے۔‘
دوسری جانب جویریہ صدیق نے لکھا کہ مہوش حیات سے تو ویسے ہی لوگوں کو حسد ہے، تو مشورہ تو دیں گے۔
شاہ میر کا کہنا تھا کہ آپ کو مشورہ دیا بھی کس نے نہیں ہے۔
بیشترسوشل میڈیا صارفین نے انہیں عمرے کی مبارک باد بھی دی اور آگے حج کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔
ٹوئٹر صارف حسن پرویز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مشورہ مانگنے کی ضرورت نہیں ہوتی پوری قوم مفت مشورہ دے دیتی ہے۔
پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے کچھ روز قبل سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں بھی بات کی تھی۔ جس پر ان کے مداحوں نے ان کی حمایت کی اور اکثر نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
-
شوبز کی خبروں کے لیے ’’اردو نیوز شوبز‘‘ جوائن کریں