Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی لڑکا فرانسیسی سیاح کا گائیڈ بن گیا

سعودی عرب میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔فوٹو: ٹوئٹر
سعودی عرب میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اخبار 24 کے مطابق سعودی صوبے جازان کی معروف کمشنری ’ھروب ‘ یورپی سیاحوں کا مرکز ہے۔ فرانس سے سیاح خواتین بہت بڑی تعداد موجود ہے۔
 سعودی لڑکا نے فرانسیسی خاتون سیاح کا ترجمان اور گائیڈ بن گیا۔ اس کی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 
 سعودی لڑکے ساری الحمری نے جازان میں فرانسیسی سیاح خاتون کی ترجمانی کی جس سے محکمہ سیاحت کے حکام بھی متاثر ہوئے۔ 

فرانسیسی خاتون نے جازان کے قبائلی باشندوں کا لباس بھی زیب تن کیا۔فوٹو: ٹوئٹر

فرانسیسی خاتون سیلین جازان کے نمایاں سیاحتی مقامات دیکھنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ ساری الحمری نے تاریخی اور سیاحتی مقامات کا تعارف انگریزی میں کرایا اور گائیڈ کے طور پر ساتھ رہا۔ محکمہ سیاحت کے ماتحت میڈیا سینٹر نے سعودی بچے کو ترجمان کے طور پر تعینات کردیا ہے۔ 
ساری الحمری مڈل کلاس کا طالب علم ہے۔ اسے انگریزی بولنے ، لکھنے اورپڑھنے کا شوق ہے۔ سیاحت کے شعبے میںکام کرنا اچھا لگتا ہے۔
فرانس کی سیاح خاتون نے جازان میں قدرتی مناظر ، آب و ہوا اور تاریخی مقامات دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کیا اور بتایا ’ یہاں آنے سے قبل جازان کے بارے میں معلومات جمع کیں تھیں۔ جازان کی منفرد خصوصیات دیکھنے کے لیے یہاں آنے کا پروگرام بنایا تھا‘۔

سعودی لڑکے سے محکمہ سیاحت کے حکام بھی متاثر ہوئے۔ فوٹو: ٹوئٹر

فرانسیسی خاتون نے جازان کے معاشرے سے متاثر ہوکر یہاں کے قبائلی باشندوں کا لباس بھی زیب تن کیا۔
 فرانسیسی خاتون کا کہنا ہے ’ جازان کی کمشنری ھروب کے پہاڑی علاقوں میں آباد سعودی خواتین کے ساتھ چند دن گزاریں اور ان کے رہن سہن کو قریب سے ضرور دیکھیں‘۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سیلین نے سعودی عرب کے اپنے پہلے سیاحتی سفر کو یادگار بنادیا۔

 سیلین نے سعودی عرب کے اپنے پہلے سیاحتی سفر کو یادگار بنادیا۔ فوٹو:العربیہ

فرانس کی سیاح خاتون نے جازان کے تاریخی قلعے اور وہاں پہاڑوں پر خاص انداز سے کی جانے والی کاشت کے مناظر سے لطف اٹھایا۔ 
 ھروب پہاڑوں پر بسی ہوئی سعودی خواتین کے ساتھ زندگی کے خوبصورت لمحا ت گزارے ۔
سیلین نے کہا ’ نہ جانے کب سے سعودی عرب کی سیاحت کا خواب دیکھ رہی تھی۔ سیاحتی ویزے کے اجرا نے خواب کو شرمندہ تعبیر کردیا۔یہ میرا پہلا دورہ ہے، آخری نہیں۔ سعودی عرب کی عظیم الشان تہذیب و تاریخ کے نمائندہ ورثے اور حسن سے بے حد متاثر ہوں‘۔

شیئر: