Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: انڈیکیٹر نہ دینے پر کتنا جرمانہ؟

ڈرائیو اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب اپنی نوعیت کا منفرد چالان سامنے آیا۔فوٹو: ٹوئٹر
متحدہ عرب امارات میں دائیں بائیں مڑتے وقت انڈیکیٹر نہ دینے پر 400 درہم کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔
دبئی اور متحدہ عرب امارات کی دیگر ریاستوں کے ڈرائیور اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب اپنی نوعیت کا منفرد چالان سامنے آیا۔
الامارات الیوم کے مطابق ڈرائیوروں نے چالان پر شکوہ کرتے ہوئے کہا ’ٹریفک قانون کی پابندی کرتے ہیں۔ اگر سڑک گاڑیوں سے خالی ہو تو ایسی صورت میں مڑتے وقت انڈیکیٹر دینے کے کوئی معنی نہیں ہوتے۔ جس پر ہمارا چالان کردیا گیا۔‘
ڈرائیوروں کے مطابق مڑتے وقت انڈیکیٹر نہ دینے کی خلاف ورزی پر جرمانے کی اطلاع رات گئے دی گئی۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ یہ خلاف ورزی کہاں ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ یہ خلاف ورزی کہاں ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو: ٹوئٹر

دبئی میں مقیم پیٹرک پولس نے کہا کہ ’صبح 6 بجے کے قریب سٹی سینٹر کے سامنے سے گزررہا تھا۔ سڑک خالی تھا۔ اس نے مڑتے وقت ا نڈیکیٹر دینے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ پیچھے سے گاڑیاں آرہی تھیں اور نہ برابر سے کوئی گاڑی گزر رہی تھی۔ دو گھنٹے بعد ٹریفک پولیس کی جانب سے ایس ایم ایس موصول ہوا جس میں 400درہم کا جرمانہ کردیا گیا ہے۔‘
پیٹرک کا کہنا ہے کہ یہ چالان خلاف توقع ہے۔ میرے ذہن میںیہ شک بھی آرہا ہے کہ یہ خلاف ورزی ٹریفک پولیس نے ریکارڈ کی ہے یا کسی ایسے شخص نے جسے حال ہی میں ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہو اور اسے کوئی تجربہ نہ ہو۔
 

شیئر: