Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں کیبل چور برمی گروہ گرفتار

کیبل چور برمی گروہ نے 18 عمارتوں سے چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے (فوٹو: الوئام)
مکہ مکرمہ پولیس نے کیبل چور برمی گروہ کو گرفتار کیا ہے جو متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ گروہ زیر تعمیر عمارتوں سے کیبل چوری کرنے میں مہارت رکھتا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان نے 18 عمارتوں سے کیبل چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ انہیں مزید تفتیش کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔
  • باخبر رہیں، واٹس ایپ گروہ جوائن کریں
مکہ مکرمہ پولیس نے کہا ہے کہ ’پولیس کو مختلف اوقات میں 20 سے زیادہ زیر تعمیر عمارتوں سے کیبل چوری کرنے کے واقعات کی اطلاع دی گئی تھی۔‘

مشتبہ شخص اور اس کے 5 ساتھی زیر تعمیر عمارتوں کی تلاش میں لگے رہتے تھے (فوٹو: الوئام)

پولیس نے کہا ہے کہ ’ایک ہی طرح کی متعدد وارداتوں سے صاف معلوم ہورہا تھا کہ ایک ہی گروہ ہے جو اس میں ملوث ہے۔‘
پولیس نے بتایا ہے کہ ’گروہ کے افراد کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے لیے خفیہ ٹیم تشکیل دی گئی جس نے گروہ کی تلاش شروع کردی۔ بعد ازں کعکیہ پولیس سٹیشن کی خفیہ ٹیم کو ایک برمی شخص پر شبہ ہوا۔‘
پولیس نے کہا ہے کہ ’مشتبہ شخص کا تعاقب کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کے ساتھ اس کے پانچ ساتھی اور ہیں جو ایسی عمارتوں کی تلاش میں لگے رہتے ہیں جو زیر تعمیر ہوں۔ وہ ان عمارتوں کی مختلف اوقات میں نگرانی کرتے ہیں تاکہ مزدوروں کی آمد رفت کے اوقات معلوم کریں۔‘
پولیس کا کہنا ہے کہ ’خفیہ ٹیم نے گروہ کے افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان کی تعداد چھ ہے اور سب کا تعلق برما سے ہے۔‘

شیئر: