پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پاکستان سمیت دنیا میں واٹس ایپ صارفین پر ہیکنگ کے حملوں کا معاملہ واٹس ایپ انتظامیہ کے سامنے اٹھایا ہے۔
پی ٹی اے نے جمعے کے روز ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں بیان کیا گیا ہے کہ ’پاکستان نے نہ صرف واٹس ایپ انتظامیہ سے ہیکنگ کا شکار ہونے والے پاکستانی صارفین کی تفصیلات مانگی ہیں، بلکہ یہ بھی پوچھا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ نے مستقبل میں ہیکنگ کے ایسے واقعات کے تدارک کے لیے کیا تدابیر اختیار کی ہیں۔‘
پی ٹی اے نے لوگوں کو واٹس ایپ اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ ہیکنگ سے بچنے کے لیے اپنے موبائل فون کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیں۔
مزید پڑھیں
-
سماجی رابطوں کی مقامی ویب سائٹس بنانے کی تجویزNode ID: 427146
-
کیا پاکستان میں واٹس ایپ سروس بند ہو گی؟Node ID: 444276
-
پاکستانی وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے ’میڈیا سے بات نہ کریں‘Node ID: 449226
پی ٹی اے کے مطابق میڈیا پر واٹس ایپ سے متعلق خبریں شائع ہونے کے بعد پاکستان نے یہ معاملہ واٹس ایپ انتظامیہ کے سامنے اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی اخبار گارڈین میں بھی ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر لکھا گیا تھا کہ ایک اسرائیلی سپائی ویئرکمپنی این ایس او گروپ نے رواں برس کے آغاز میں ایک درجن سے زائد پاکستانی سرکاری حکام کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو نشانہ بنایا تھا۔
گارڈین کے مطابق جاسوسی کی اس کارروائی میں واٹس ایپ کے سافٹ ویر کو ہیک کر کے صارفین کے پیغامات اور ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی۔
PTA has taken up the matter with @WhatsApp management not only to get the details of users targeted in Pakistan but also to have an update on the remedial measures taken by WhatsApp to prevent the occurrence of such hacking attempts in future. pic.twitter.com/JHXgg7vvEL
— PTA Pakistan (@PTAofficialpk) December 20, 2019