ریاض سیزن کے تحت سلسلہ وار پروگرام جاری ہیں۔ گذشتہ جمعرات کی شب شہر کے چار مقامات پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا۔
ریاض کی معروف بلڈنگ الفیصلیہ ٹاور، کنگڈم ٹاور، الجنادریہ اور بولیورڈ کے مقامات پر بیک وقت آتشبازی کا مظاہر کیا گیا۔
آتشبازی اس قدر شاندار تھی کہ ریاض شہر روشنی میں نہا گیا۔ میلوں دور سے رنگ برنگی روشنیاں دکھائی دے رہی تھیں۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ایسی آتشبازی کا مظاہرہ کبھی دیکھنے کو نہیں ملا۔
ریاض سیزن کے تحت جاری پروگراموں میں سب سے مقبول سلسلہ آتشبازی کا مظاہرہ مانا جاتا ہے جسے دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔
پروگرام کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آتشبازی کا مظاہرہ ہر جمعرات کی شب کیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ ریاض سیزن کے اختتام تک جاری رہے گا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں