تمام خدمات 15جنوری 2020 سے موثر ہوں گی۔فوٹو: ٹوئٹر
وزارت شہری خدمات کے مطابق تمام خدمات مشترکہ قومی ویب ’ابشر‘ سے مربوط کردی گئی ہیں۔ 15جنوری 2020 سے موثر ہوں گی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت شہری خدمات مملکت کے تمام سرکاری اداروں، محکموں اور وزارتوں کے سعودی او رغیر ملکی ملازمین کے تقررسے برطرفی اور حقوق و فرائض تک کے انتظامات دیکھتی ہے۔
وزارت شہری خدمات نے ٹویٹر پر اعلامیے میں کہا ’ 15جنوری 2020 سے کوئی بھی کام براہ راست وزارت سے رجوع کرکے نہیں کرایا جائے گا۔ ہر درخواست ابشر کے ذریعے وصول کی جائے گی‘۔
وزارت شہری خدمات نے واضح کیا ’ ابشر پر جملہ خدمات مربوط کرنے کا فیصلہ سرکاری ملازمین کو سہولت اور آسانی مہیا کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔ 15جنوری سے تمام سرکاری ملازمین بلا استثنیٰ آن لائن خدمات حاصل کرسکیں گے‘۔
وزارت کے مطابق جو لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہوں وہ ابشر پر جاکر اپنے اکاﺅنٹ موثر کرلیں۔
’ ویب سائٹ ابشر کھول کر ’افراد ‘کا انتخاب کریں ۔’مستخدم جدید‘ (نئے صارف) کا انتخاب کریں پھر اکاﺅنٹ کو موثر کرنے کے لیے مطلوبہ کارروائی مکمل کرلیں‘۔