Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں آتشزدگی، چھ بچوں سمیت گیارہ افراد جھلس گئے

چالیس افراد کو عمارت سے بحفاظت منتقل کردیا گیا۔فوٹو :عاجل
مکہ مکرمہ میں تین منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے چھ بچوں سمیت گیارہ افراد جھلس گئے۔ چالیس افراد کو عمارت سے بحفاظت منتقل کردیا گیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے عمارت کی دوسری منزل میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی۔
شہری دفاع کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا۔

شہری دفاع کے اہلکاروں نے تمام متاثرین کو ہسپتال میں داخل کردیا۔فوٹو :عاجل

شہری دفاع کے اہلکاروں نے تمام متاثرین کو ہسپتال میں داخل کردیا۔ تین بچے فارغ کردیے گئے۔ دیگرآٹھ افراد جن میں تین بچے شامل ہیں زیر علاج ہیں۔
 دریں اثنا جدہ میں بھی شہری دفاع کے اہلکاروں نے دومنزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ آگ زمینی منزل کے فلیٹ میں لگی تھی۔ آتشزدگی سے دو بچیاں جھلس گئی تھیں اور ایک شخص بے ہوش ہوگیا تھا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
 چھ افراد کو دوسری منزل سے بحفاظت نکالا گیا۔

شیئر: