جدہ: فلیٹ میں آتشزدگی، 7 افراد متاثر
جدہ۔۔۔ جدہ کے ایک محلے میں واقع رہائشی عمارت کے ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے باعث 7 افراد متاثر ہوئے۔ ان میں 3 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں۔ محکمہ شہری دفاع نے ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں کہا ہے کہ ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ فوری طور پر ٹیمیں روانہ کردی گئیں جنہوں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ فلیٹ میں پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکالنے کی کوششیں شروع کردیں۔ دھواں بھر جانے سے بچے اور خواتین شدید متاثر ہوئیں۔ غیر معیاری تعمیر کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو متاثرہ مقام تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا تاہم آگ بجھانے والی ٹیموں نے ریکارڈ وقت میں آتشزدگی پر قابو پالیا۔