پیشہ تبدیل کرنے کے لیے اکاﺅنٹنٹ کونسل سے کلیئرنس لینا ہوگی۔فوٹو :ٹوئٹر
سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود کے مطابق غیر ملکیوں کو اکاﺅنٹنٹ کا پیشہ تبدیل کرنے کے لیے اکاﺅنٹنٹ کونسل سے کلیئرنس لینا ہوگی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کئی غیر ملکیوں نے وزارت محنت سے وزارت کی ویب سائٹ پر دریافت کیا تھا کہ وہ فی الوقت اکاﺅنٹنٹ کے پیشے پر کام کررہے ہیں اور ان کے اقامے میں یہی پیشہ درج ہے۔
اب وہ اکاﺅنٹنٹ کا پیشہ ترک کرکے دوسرا کام کرنا چاہتے ہیں۔اپنا پیشہ تبدیل کرنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟۔
وزارت محنت کے مطابق 31اگست 2019 کے بعد سے کسی بھی غیر ملکی کو پیشہ تبدیل کرنے یا نیا ورک پرمٹ جاری کرانے یا ورک پرمٹ میں توسیع کی اجازت اس وقت تک نہیں ملے گی جب تک وہ اکاﺅنٹنٹ کونسل سے کلیئرنس نہ پیش کردے۔