ولی عہد سے امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ
دونوں رہنماﺅں نے ٹیلیفونک رابطے میں علاقے کے حالات حاضرہ کا جائزہ لیا ۔ فائل فوٹو
سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق علاقے کے حالات حاضرہ، خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے کی جانے والی مساعی اور علاقائی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ کا جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ علاقے کی صورتحال گمبھیر ہے۔ مصر کی درخواست پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس منگل 31دسمبر کو ہورہا ہے۔ لیبیا کی تازہ صورتحال اور ترکی کی فوجی مداخلت کا موضوع ایجنڈے پر سرفہرست ہوگا۔
دریں اثناءلیبیا کی قومی فوج کے کمانڈر خلیفہ حفتر ،مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے لیے قاہرہ پہنچ گئے ۔ وہ لیبیا کے بحران پر بات چیت کریں گے۔
خلیفہ حفتر نے لیبیا میں ترکی کے حریصانہ عزائم سے نمٹنے کے لیے عرب محاذ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں