ولی عہد سے امریکی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ
ریاض: ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دہشت گردی کے خاتمے اور ریاض کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ کے نفاذ پر اتفاق رائے کیا۔ خطے کے استحکام کی اہمیت اور ایرانی انتظامیہ کی طرف سے عدم استحکام پید ا کرنے کی کوششوں کا بھی جائز ہ لیا گیا۔