Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ممالک میں پٹرول کے نئے نرخ کیا؟

عمان اور قطر میں پٹرول کے نرخ نئے سال کے آغاز پر بڑھائے نہیں گئے۔ (فوٹو: عاجل)
سلطنت عمان اور قطر نے یکم جنوری 2020ء سے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ مقرر کر دیے ہیں۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے بھی نئے برس سے ڈیزل اور پٹرول کے نرخ متعین کیے تھے۔
المرصد کے مطابق سعودی آرامکو نے ابھی تک 2020ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ مقرر نہیں کیے۔ آرامکو نے 2019ء کی آخری سہ ماہی کے دوران نرخوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’91 پٹرول‘ فی لٹر ڈیڑھ ریال اور ’95 پٹرول‘ فی لٹر دو ریال پانچ ہللہ میں دستیاب ہوگا۔
سلطنت عمان اور قطر نے اعلان کیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کے نرخ نئے سال کے پہلے مہینے میں بھی دسمبر 2019 کے مطابق ہی رہیں گے۔

 آرامکو نے ابھی تک 2020ء کے لیے پٹرول کے نئے نرخ مقرر نہیں کیے (فوٹو: سبق)

خلیجی ممالک میں جنوری 2020ء کے دوران پٹرول  اور ڈیزل کا نرخنامہ کچھ یوں ہے:
سعودی عرب میں 95 پٹرول 2.05 ریال، امارات میں 2.24 درہم، قطر میں 1.90 ریال، بحرین میں 200 فلس، عمان میں 222 پیسہ او رکویت میں 105 فلس ہوگا۔
پٹرول 91 سعودی عرب میں 1.50 ریال، امارات میں 2.05 درہم، قطر میں 1.75 ریال، بحرین میں 140 فلس، عمان میں 211 پیسہ اور کویت میں 85 فلس ہے۔
سعودی عرب میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 0.47 ریال، امارات میں 2.38 درہم، قطر میں 1.85 ریال، بحرین میں 120 فلس، عمان میں 240 پیسہ اور کویت میں 115 فلس مقرر ہے۔
 

شیئر: