سرکاری دستاویز کے مطابق بلوچستان میں سب سے زیادہ سرکاری افسران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہوئے ہیں۔
بلوچستان سے 741 سرکاری افسران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بے دخل کیے گئے ہیں۔
اسی طرح گریڈ 21 کے تین افسران بھی غریبوں اور مسحق افراد کی فہرست میں شامل تھے جن میں سے دو کا تعلق بلوچستان جبکہ ایک وفاق کا سرکاری ملازم تھا۔
ملک بھر سے گریڈ 20 کے 59 افسران سہہ ماہی وظیفہ وصول کرتے رہے۔ لسٹ سے نکالے گئے گریڈ 19 کے افسران کی تعداد 429 ہے۔ سندھ میں گریڈ 18 کے 342 افسران نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھایا۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذمہ داروں میں سے بھی 6 افسران وظیفہ حاصل کرتے رہے تھے۔
گریڈ 17 کے ایک ہزار 240 افسران نے بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھایا ہے۔
خیال رہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت نادر اور مستحق افراد کے لیے حکومت کی جانب سے سہہ ماہی وظیفہ فراہم کیا جاتا ہے۔
حکام کے مطابق سرکاری افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
حال ہی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ سے زائد افراد کو وظیفہ حاصل کرنے والی فہرست سے نکالا گیا تھا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق زیورات اور گاڑیاں والے بھی حکومتی وظیفہ حاصل کرنے والوں میں شامل تھے۔