Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی عرب: سردی کی لہر رواں ہفتے برقرار رہے گی

ماہر موسمیات کا کہناہے کہ ٹھنڈک کی نئی لہر جمعرات تک جاری رہے گی۔ فوٹو عاجل
محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں رواں ہفتے کے آخر تک سردی کی شدید لہر برقرار رہے گی۔ مملکت کے بیشتر علاقے اس ہفتے برفانی ہواﺅں کی زد میں رہیں گے۔

مملکت کے کئی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے ۔ فوٹو سبق

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے موسمیات نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ابھی تک توقعات یہی ہیں کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقے رواں ہفتے کے آخر تک شدید سردی کے حصار میں رہیں گے۔اس دوران گرد آلود ہواﺅں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے توجہ دلائی ہے کہ یوں تو سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں اور رواں ہفتے کے آخر تک چلتی رہیں گی تاہم ریاض، الشرقیہ، مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ، تبوک اور ساحلی علاقوں میں خاص طور پر گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں گی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ماہر موسمیات ابو عبدالرحمان الہربش نے کہا ہے کہ ٹھنڈک کی نئی لہر جمعرات تک جاری رہے گی۔ 
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تبوک، حائل، الجوف اور مشرقی مدینہ میں درجہ حرارت اس ہفتے معمول سے انتہائی کم رہے گا۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: