Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کی الیکٹرک مارکیٹ ’سوق غراب‘ میں آگ لگ گئی

شہری دفاع کی ٹیموں نے آگ کو پھیلنے سے روک دیا ہے ( فوٹو: سبق)
جدہ میں الیکٹرک اشیا کی معروف مارکیٹ ’سوق الغراب‘ میں آگ لگ گئی ہے۔ یہ مارکیٹ العزیزیہ محلے میں شارع بلدیہ پر واقع ہے۔ 
شہری دفاع کے اہلکار واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مارکیٹ پہنچ گئے اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان القرنی نے بتایا کہ ’آتشزدگی کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق سہ پہر سوا تین بجے ملی تھی۔ فوری طور پر ہماری ٹیمیں مارکیٹ پہنچ گئیں‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’سوق غراب کی متعدد دکانوں میں آگ لگی ہوئی  تھی۔ پوری مارکیٹ الیکٹرک اشیا کا سامان فروخت کرنے والی دکانوں پر مشتمل ہے‘۔
شہری دفاع کی ٹیموں نے آگ کو پھیلنے سے روک دیاہےتاہم ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ ٹیمیں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
 

شیئر: