Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم کرین حادثے کے کن متاثرین کو معاوضہ ملا ہے؟

ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کو 7 چیک اور زخمیوں کو تین چیک دیے گئے ( فوٹو: سبق)
حرم مکی شریف میں کرین حادثے کے 10 ملائیشیائی متاثرین کو معاوضے کے چیک دیے گئے ہیں۔
11 ستمبر 2015ء جمعہ کو حج کے ایام میں حرم کرین گرنے پر مختلف ممالک کے افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔ ان میں سے ملائیشیا کے متاثرین کو چیک دے دیے گئے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ملائیشیا میں متعین سعودی سفیر محمود قطان نےحرم کرین کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں اور زخمیوں کو معاوضے کے 10 چیک پیش کر دیے ہیں۔
 یہ چیک پترا جایا اسلامک کمپلیکس کی ایک تقریب میں پیش کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کو 7 چیک اور زخمیوں کو تین چیک دیے گئے۔

جاں بحق والوں کو فی کس 10 لاکھ ریال اور فی زخمی 5 لاکھ ریال دیے جائیں گے ( فوٹو: سبق)

الحرم کرین حادثے میں پاکستان اور انڈیا کے زائرین بھی متاثر ہوئے تھے۔
واضح رہے کرین حادثہ 11 ستمبر 2015ء جمعہ کو شام 5 بجکر 10 منٹ پر پیش آیا تھا۔ یہ واقعہ مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے پر کام کرنے والی کرین کے گرنے کی وجہ سے ہوا تھا۔
 اس میں 111 سے زیادہ افراد جاں بحق اور 238 زخمی ہوگئے تھے۔
 
اس سے قبل مصری دفتر خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ اسے مذکورہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء اور زخمیوں کے لیے 27 چیک ملے ہیں۔ یہ چیک معاوضے کی رقم کے طور پردیے گئے ہیں۔
سعودی ایوان شاہی نے کرین حادثے کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ حادثے میں جاں بحق والوں کو فی کس 10 لاکھ ریال اور فی زخمی 5 لاکھ ریال دیے جائیں گے۔ اسی مد سے یہ رقم دی جارہی ہے 

شیئر: