سوشل میڈیا پر غلط اطلاعات کی دانستہ و نادانستہ موجودگی اور پھیلاؤ کوئی نئی بات نہیں تاہم بعض اوقات غیر ذمہ داری کا مظاہرہ اس وقت مہنگا پڑتا ہے جب کسی ویژول کو حقیقت جانے بغیر شیئر کریں اور اصل معاملہ کچھ اور نکل آئے۔
سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر مخصوص طرز فکر کی شناخت رکھنے والے طارق فتح کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، جب انہوں نے پاکستان میں پولیو سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ تبصرہ کیا کہ ’پاکستانی ماں نے پولیو رضاکاروں کو دیکھ کر دروازہ بند کر دیا اور ان پر چیخی چلائی۔‘ اپنے دعوے کے ثبوت کے طور پر انہوں نے ویڈیو میں بولے جانے والا ڈائیلاگ بھی نقل کیا۔
مزید پڑھیں
-
’پہلی فلم خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کرنا خوش قسمتی ہے‘Node ID: 452636
-
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی ایپNode ID: 453171
-
مارگلہ کی پہاڑیاں، قدرتی حسن اور غیر ملکی سفیروں کی تعریفNode ID: 453221
اس ویڈیو کو شیئر ہوئے زیادہ دیر نہیں ہوئی تھی کہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات فیکٹ چیک کے ساتھ سامنے آئیں اور ویڈیو کی حقیت بتاتے ہوئے اس کے اثرات پر بھی تبصرہ کیا۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’توجہ دینے کا شکریہ لیکن آئندہ کچھ پوسٹ کرنے سے پہلے حقیقت جان لیا کریں۔ یہ مناظر میری فلم لوڈ ویڈینگ کے ہیں، جہاں میں نے پولیو ورکر کا کردار ادا کیا جب کہ ایک اور خاتون اداکارہ بھی ہیں۔ فلم کے ذریعے ہم نے معاملے پر آگاہی پیدا کی۔ مجھے خوشی ہے کہ ہماری کارکردگی موثر رہی۔
Thank u for giving ur 2 cents on this but pls first verify the source b4 posting next time. It’s a scene frm my movie”loadwedding”,the polio worker is me & that woman an actress.Through the film we were raising awareness of the issue.Glad 2 see our performances were so convincing https://t.co/ididoJJcxL
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 15, 2020
فیکٹ چیک پر مبنی مہوش حیات کی ٹویٹ سامنے آنے کے بعد دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی میدان میں کودے اور غلط دعوے کے ساتھ ویژول شیئر کرنے پر طارق فتح کو سخت سنا ڈالیں۔ شہاب نفیس نامی صارف نے لکھا کہ ’طارق فتح کو اب اپنا نام تبدیل کر کے تاریخی شکست رکھ لینا چاہیے۔‘
ماضی میں مہوش حیات کو سول اعزاز تمغہ امتیاز ملنے پر کچھ افراد نے وقتاً فوقتاً ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا تاہم اس فیصلے کا دفاع کرنے والوں کی بھی کمی نہیں رہی تھی۔ طارق فتح کی ٹویٹ پر ہوئے فیکٹ چیک کے بعد ’نیب دی ڈینٹسٹ‘ نامی صارف نے اپنا تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’تمغہ امتیاز کسی وجہ سے ملا ہے۔‘
مہوش اعجاز نامی صارف نے ٹوئٹر پر جاری گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے لکھا کہ وہ ان مناظر کو دیکھتے ہوئے یہی سوچ رہی تھیں کہ یہ دیکھا دیکھا لگ رہا ہے، اسی دوران آپ (مہوش حیات) کی ٹویٹ دیکھ لی۔
37 سالہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات دل لگی، میرے قاتل میرے دلدار، مرات العروس نامی ڈراموں سمیت متعدد فلموں لوڈ ویڈنگ، پنجاب نہیں جاؤں گی اور ایکٹر ان لاء میں بھی کام کر چکی ہیں۔

2019 میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر فعال سیلیبریٹیز میں شمار کی جاتی ہیں۔
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں