قدرتی نظارے ہر دیکھنے والی آنکھ کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں لیکن سیاہ بدلیوں یا مسلسل بارش کے بعد دکھائی دینے والا نکھرا نکھرا منظر کچھ الگ انفرادیت رکھتا ہے۔ ایسے میں ذکر اسلام آباد کی خوبصورتی یا من موہنا حسن رکھنے والی مارگلہ کی پہاڑیوں کا ہو تو بھلا کون باذوق ہو گا جو ان کے سحر میں مبتلا نہ ہو۔
موسم گرما ہو یا سرما رت کا جھل تھل، ہر موقعے پر قدرتی حسن کے دلدادہ مقامی و غیر ملکی افراد ان مناظر سے سوشل میڈیا ٹائم لائنز کو سجاتے ہیں۔
پاکستان میں تعینات ہالینڈ کے سفیر واؤٹر پلومپ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا جنہوں نے 24 گھنٹے جاری رہنے والی بارش اور سیاہ بادل چھٹنے کے بعد مارگلہ کی پہاڑیاں دیکھیں تو اس منظر کو سراہے بغیر رہ نہ سکے۔ انہوں نے بارش کے بعد کو ہیش ٹیگ بناتے ہوئے مارگلہ کی تصویر شیئر کی اور صبح بخیر کا پیغام بھی دیا۔
. #AfterTheRain good morning #Margallas pic.twitter.com/3r485lIAQv
— Wouter Plomp (@NLAmbPlomp) January 14, 2020
یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ مارگلہ کے حسن نے ہالینڈ کے سفیر کو اپنی جانب متوجہ کیا ہو، وہ اس سے قبل بھی متعدد بار خوبصورت مناظر کو کیمرے سے محفوظ کر کے سوشل میڈیا پر منتقل کرتے رہے ہیں۔
The #MargallaHills this morning: green lungs of #Islamabad pic.twitter.com/hRI8m2GvOJ
— Wouter Plomp (@NLAmbPlomp) December 22, 2019
دنیا کے خوبصورت شہروں میں سے ایک سمجھے جانے والے اسلام آباد کے ایک سرے پر واقع مارگلہ کی پہاڑیاں صرف دیکھنے والوں کو ہی محظوظ نہیں کرتیں بلکہ یہ بہت سی دلچسپیاں اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہیں۔ خود کو صحت مند رکھنے کے خواہشمند ہوں، تفریح کے دلدادہ ہوں، کھانے پینے کے شوقین ہوں یا زندگی کے ہنگاموں سے ہٹ کر پرسکون لمحے گزارنے کے خواہشمند، مارگلہ کی پہاڑیاں اپنے دامن میں بہت سوں کا من موہ لینے کا سامان رکھتی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’کیا بیٹی ریسٹورنٹ میں تیمارداری کرے گی؟‘Node ID: 453056
-
اسلام قبول کرنے والی کینیڈین بائیکر حج کرنے جائیں گیNode ID: 453086
-
فیصل واوڈا فوجی بوٹ ٹیلی ویژن پروگرام میں لے آئےNode ID: 453156
اسلام آباد کے شمال میں سطح سمندر سے 1604 میٹر بلند مارگلہ کی پہاڑیاں مارگلہ نیشنل پارک بھی کہلاتی ہیں۔ 12 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر مشتمل پہاڑیاں ہائکنگ، چہل قدمی اور سائکلنگ کا موقع تو ہیں ہی، اس کے ساتھ ساتھ بہت سے چرند و پرند کا مسکن بھی ہیں۔
پاکستان میں تعینات جرمن سفیر برن ہارڈ شلاگک بھی شائقین مارگلہ میں شامل ہیں۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ جرمنی میں تین روزہ ہائک کا پروگرام ترتیب دیا تو بھی مارگلہ کو یاد کیے بغیر نہ رہ سکے۔
join my on my 3-day hike with my wife in the forests of thuringia, #germany. The #rennsteig is so beautiful! makes me think of the #margallahills. pic.twitter.com/bQNOcty1WX
— Bernhard Schlagheck (@GermanyinPAK) September 8, 2018
قدرتی چشمے، ٹریل ٹو کا سائکلنگ ٹریک، اٹھکیلیاں کرتے بندر، چہچہاتے پرندے، ٹریل تھری کا فائر لین ٹریک، درختوں سے ڈھکے سرنگ نما راستے اور اسلام آباد کا منظر بھی ایسی ہی دلچسپیاں ہیں جو مارگلہ کو بہت خاص بناتے ہیں۔
پاکستان آنے والے غیر ملکی ہوں یا بیرون شہر سے آنے والے مہمان، مارگلہ کو دیکھے بغیر نہ تو میزبان کی تشفی ہوتی ہے نہ مہمان مطمئن ہو پاتا ہے۔ گذشتہ برس پاکستان آنے والا برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن بھی مارگلہ نیشنل پارک کا وزٹ کر چکے ہیں۔
یو کے ہاؤس آف لارڈز کی پاکستانی نژاد رکن سعیدہ وارثی بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو مارگلہ سے دکھائی دینے والے منظر اور پس منظر میں سنائی دینے والی روح کو چھیڑتی اذان کا تذکرہ کیے بنا نہیں رہ سکیں۔
Soulful Azaan reverberates in the stunning #MargallaHills #Pakistan pic.twitter.com/y6xzSSoLUm
— Sayeeda Warsi (@SayeedaWarsi) April 16, 2019
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں