Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن کے لیے دو لاکھ سے زیادہ سیاحتی ویزے جاری

ویزوں کا اجرا 15دسمبر تک رہا، مجموعی آمدنی ایک ارب ریال سے زیادہ کی ہوئی ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)
محکمہ تفریحات کے ایگزیکٹیو چیئرمین فیصل بافرط نے بتایا ہے کہ ریاض سیزن کے لیے دو لاکھ سے زیادہ سیاحتی ویزے جاری کیے گئے۔ 
ویزوں کا آغاز 15 اکتوبر سے 15 دسمبر تک جاری رہا۔ مجموعی آمدنی ایک ارب ریال سے زیادہ کی ہوئی۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق بافرط نے کنگ فہد اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’ریاض سیزن نے ہر لحاظ سے ریکارڈ کامیابی حاصل کی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہ کہ ’اس کا اختتامی پروگرام شایان شان ہوگا۔ اس موقع پر ’لیلی خیال کی سرزمین‘ کے عنوان سے عظیم الشان شو پیش کیا جائے گا‘۔

بافرط نے مزید بتایا کہ ’ریاض سیزن کو کامیا ب بنانے والی ٹیمیں بہت ساری ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ وہ سب تقریب میں موجود ہیں‘۔ 
ریاض سیزن کو کامیاب بنانے والے شائقین ہیں جنہوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر ایک، ایک پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے‘۔

واضح رہے کہ ریاض سیزن 15 اکتوبرسے 15 دسمبر تک کے لیے شروع کیا گیا تھا تاہم اس میں توسیع کردی گئی۔ اب اس کا اختتام 18 جنوری 2020ء کو ریاض ونٹر کے عنوان سے ہوگا۔ توسیع ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر کی گئی۔
 

شیئر: