Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان: در انداز کے قبضے سے چیتے برآمد

سعودی قانون کے بموجب درندروں کی درآمد ممنوعہ ہے ( فوٹو: عاجل)
محکمہ تحفظ جنگلی حیاتیات نے اعلان کیا ہے کہ جازان میں ایک در انداز کے قبضے سے سمگل شدہ چیتے برآمد کر لیے گئے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ تحفظ جنگلی حیاتیات نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ ’ایک غیر ملکی در اندازکو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے سمگل کیے جانے والے چیتے برآمد کرلیے گئے ہیں‘۔
 سعودی قانون کے بموجب درندروں کی درآمد ممنوعہ ہے۔ علاوہ ازیں ایسے جانور جن کی نسل کے ختم ہونے کا خطرہ لاحق ہو ان کا کاروبار خلاف قانون ہے۔ 
.ضبط شدہ چیتے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیدیے گئے اور درانداز سمگلر کو گرفتار کرکے جازان پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
محکمے کا کہنا ہے کہ ’کوئی بھی فرد یا ادارہ درندے درآمد کرنے اور انہیں اپنی تحویل میں رکھنے کا مجاز نہیں ہے۔ یہ عمل خلاف قانون ہے۔ ایسا کرنے والے کے خلاف سزا مقرر ہے‘۔
اسی دوران پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ چیتوں کی وڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی۔ یہ وڈیو چند گھنٹوں میں وائرل ہوگئی۔
 

شیئر: