سپیشل یونٹ نے گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 28 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ اخبار 24 کر گیا ۔
عسیر ریجن میں بارڈر سکیورٹی فورس کے سپیشل یونٹ ’مجاہدین فورس‘ نے بڑی مقدار میں چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ سمگلر کو گرفتار کرکے گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 28 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کے زیر انتظام کام کرنے والی سپیشل بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے عسیر ریجن میں ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی مگر ڈرائیور تیزی سے چیک پوسٹ عبور کر گیا۔
سکیورٹی فورس کے اہلکارو نے ڈبل کیبن گاڑی کا تعاقب کر کے بالآخر اسے رکنے پر مجبور کر دیا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر اس کے عقبی حصے کو جب اکھاڑا گیا تو اس کے نیچے بنائے گئے خصوصی خانے میں بڑی مقدار میں چرس کے پیکٹ رکھے ہوئے تھے ۔
سمگلر نے چرس کو چھپانے کے لیے خصوصی طور پر گاڑی کے عقبی حصے میں ڈبل فرش بنایا تھا جسے ابتدائی طور پر دیکھنے میں یہ معلوم ہی نہیں ہو سکتا تھا کہ وہاں کچھ رکھا گیا ہے۔
سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف چرس سمگلنگ کا مقدمہ دائر کرنے کے بعد محکمہ انسداد منشیات کو چالان بھجوا دیا جہاں ملزم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔