محکمہ شماریات نے سعودی عرب میں نئی مردم شماری 2020ء کا نظام الاوقات جاری کردیا ہے ( فوٹو: اخبار 24)
محکمہ شماریات نے سعودی عرب میں نئی مردم شماری 2020ء کا نظام الاوقات جاری کردیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ 22 رجب 1441ھ مطابق 17 مارچ 2020 منگل کو مملکت بھر میں مردم و مکان شماری کا آغاز ہوگا جو 20 دن تک جاری رہے گا۔ 13 شعبان 1441ھ مطابق 6 اپریل 2020ء کو مردم شماری کا سلسلہ مکمل ہوگا۔
محکمہ شماریات نے توجہ دلائی ہے کہ مردم شماری سے قبل عمارتوں اور مکانات کی گنتی ہوگی۔ خاندانوں کی تعداد شمار کی جائے گی۔
33 دن تک یہ کام انجام دیا جائے گا۔ اس کی شروعات 9 جمادی الثانی 1441ھ مطابق 3 فروری 2020ء کو ہوگی۔
محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ 2020ء کی مردم شماری میں جدید وسائل استعمال کیے جائیں گے۔ مملکت میں موجود خاندانوں سے آن لائن فارم بھروائے جائیں گے۔ ان سے خاندان کے افراد کی تعداد طلب کی جائے گی۔
علاوہ ازیں محکمہ شماریات مختلف قسم کے اعداد و شمار کا ایک دوسرے سے تقابل بھی کرے گا۔