Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈاکار ریلی کا فاتح کون؟

پہلی پوزیشن سپین کے کارلوس سینز نے حاصل کی۔فوٹو: ٹوئٹر
سعودی سٹاریزید الراجحی نے ڈاکار ریلی 2020 میں ٹویوٹا ہائی لکس ڈرائیو کرکے چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یزید الراجحی نے کامیابی پر خوشی کا اظہارکیا اور کہا ’41 برس کے دوران ڈاکار ریلی کے حوالے سے یہ سعودی عرب کی سب سے بہتر کامیابی ہے۔ مقابلہ بڑا سخت تھا‘۔
و اضح رہے کہ سعودی عرب نے ڈاکار سعودی ریلی 2020 کی میزبانی کر رہا ہے۔ مشکل ترین ریلی کا آغاز5 جنوری کو ہوا تھا۔

 ڈاکار سعودی ریلی 2020  کا آغاز5 جنوری کو ہوا تھا۔فوٹو: ٹوئٹر

اسے براعظم ایشیا میں پہلی بین الاقوامی ریلی کا اعزاز حاصل ہے۔ 35 برس تک براعظم افریقہ اور جنوبی امریکہ ڈاکار ریلی پر چھائے رہے۔
سعودی ڈاکار ریلی میں پہلی پوزیشن سپین کے کارلوس سینز، دوسری پوزیشن قطر کے ناصر العطیہ اور تیسری پوزیشن فرانس کے پیٹر ہینسل نے حاصل کی۔
وادی الدواسر کے باشندوں نے ریلی کے اختتام پر پہلی، دوسری ، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والوںکو روایتی انداز میں پرجوش انداز میں مبارکباد پیش کی۔ 

62 ملکوں کے 550 سے زیادہ ڈرائیوروں نے مقابلے میں حصہ لیا۔فوٹو: ٹوئٹر

سوشل میڈیا پر اختتامی مرحلے کی تصاویر وائرل ہیں۔ ڈاکار یلی میں شرکیک ڈرائیوروں نے بھی اپنے تاثرات شیئر کیے ہیں۔ 
شائقین نے پہلی چار پوزیشنیں حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی ۔ اپنی نوعیت کی منفرد ریلی کے انتظام پر سعودی ذمہ داران کا بھی شکریہ ادا کیا۔
 سعودی ڈاکار ریلی 2020 میں 62 ملکوں کے 550 سے زیادہ ڈرائیوروں نے مقابلے میں حصہ لیا۔
مملکت میں ڈاکار ریلی کے انعقاد کا مقصد سعودی عرب کے منفرد صحرا کو سپورٹس ریسنگ کی دنیا میں متعارف کرانا اور مخصوص خطوں کی خصوصیت اجاگر کرنا تھا۔
 

شیئر: