بہترین قرار پانے والی تصویر میں سعودی صحرا کی خوبصورتی اجاگر ہوتی ہے، فوٹو: واس
ڈاکار کار ریلی میں اعزاز حاصل کرنے والے ہسپانوی فوٹو گرافر کی تصویر کو بہترین قرار دیا گیا ہے۔
سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق کھیلوں کے ادارے نے چارلی لوپیز کو بہترین فوٹو گرافر کا اعزاز دیا ہے۔
باخبر رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
ہسپانوی فوٹوگرافر کی تصویر ڈاکار ریلی کی بہترین تصویر قرار دی گئی ہے جس میں ایک طرف ریلی کی عکاسی کی گئی تو دوسری طرف پس منظر میں سعودی عرب کے صحرا کی خوبصورتی اجاگر ہوتی ہے۔
سعودی عرب غیر ملکی سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لیے اپنے ہاں خوبصورت اور پراسرار صحرا کو دریافت کرنے کی دعوت دے رہا ہے۔
غیر ملکی سیاحوں کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ سعودی عرب کے خوب صورت صحرا کی سیر کرنے آئیں۔ اسی چیز کو اجاگر کرنے کے لیے ڈاکار ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
ہسپانوی فوٹوگرافر نے اسی نکتہ کو ایک بولتی تصویر میں اجاگر کردیا ہے جسے کھیلوں کے ادارے کی طرف سے انعام سے نوازا گیا ہے۔