ڈاکار ریلی میں حصہ لینے والے 45 سالہ پرتگالی رائیڈر پاؤلو گونزالیز ریلی کے ساتویں مرحلے میں حادثے کا شکار ہوکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حادثہ آج اتوار کو ریاض اور وادی الدواسر کے درمیان پیش آیا ہے۔ ڈاکار ریلی کی انتظامیہ نے توجہ دلائی ہے کہ گونزالیز تیرہویں بار ریلی میں شرکت کررہے تھے۔
وہ 2015ء میں موٹر سائیکلوں کی ریس میں دوسرے نمبر پر آئے تھے۔ حادثے کے وقت طبی ٹیم کے پہنچنے پر بے ہوش پایا گیا۔
طبی عملے نے انہیں جائے وقوعہ پر طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی۔ پھر اسے فضائی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی موت کا اعلان کردیا گیا۔
توفي السائق البرتغالي باولو غونسالفيس.
عائلة داكار تتوجّه بأحر التعازي لعائلته ومحبيهللمزيد من التفاصيل : https://t.co/MwThKcYjPB#داكار2020 pic.twitter.com/25ahS3yH3w
— داكار - المملكة العربيّة السّعودية (@Dakar_arabic) January 12, 2020