سعودی عرب نے نجران پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 نے عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے اتوار کو نجران پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا تھا جسے نشانے پر پہنچنے سے قبل ہی مار گرایا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔