Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکیوں کے پاس 201ارب ریال کے سعودی شیئرز

سعودی سرمایہ کاروں کے شیئرز کے مالکانہ حقوق میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو :ٹوئٹر
غیر ملکی سرمایہ کار رواں سال 2020 کے دوران 201ارب ریال سے زیادہ مالیت کے سعودی شیئرز کے مالک بن گئے۔
الوطن اخبار کے مطابق 16جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے پر سعودی سرمایہ کار 8.658 ٹریلین ریال مالیت شیئرز کے مالک ہوگئے۔ اس سے پہلے ہفتے سعودی 8.716 ٹریلین ریال مالیت شیئرز کے مالک تھے۔
سعودی مالیاتی منڈی (تداول) نے ہفت روزہ رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے غیر ملکی اور خلیجی سرمایہ کاروں کے شیئرز کے مالکانہ حقوق میں اضافہ ہوا اور سعودی سرمایہ کاروں کے شیئرز کے مالکانہ حقوق میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

سعودی سرمایہ کار 8.658 ٹریلین ریال مالیت شیئرز کے مالک ہوگئے۔فوٹو: اے پی

 غیر ملکی سرمایہ کارو ں نے سعودی شیئرز میں 3.81 ارب ریال کا سرمایہ لگایا ہے۔ خلیجی سرمایہ کاروں نے 516.24 ملین ریال سعودی شیئرز میں لگائے۔
گزشتہ ہفتے کے آخر میں غیر ملکی 201 ارب ریال مالیت کے سعودی شیئرزکے مالک بن گئے۔ اس سے پہلے ہفتے میں جو 9 جنوری 2020 کو ختم ہوا تھا غیر ملکی 197.71ارب ریال مالیت کے سعودی شیئرز کے مالک تھے۔
تداول کی رپورٹ کے مطابق خلیجی سرمایہ کارو ں کے پاس سعودی شیئرز 44.29 ارب ریال سے بڑھ کر 44.81 ارب ریال تک پہنچ گئے۔
 

شیئر: