Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعمیراتی سامان کی قیمتیں کیوں بڑھیں؟

سریے کی اوسط قیمت میں 2فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔فوٹو: عرب نیوز
سعودی محکمہ شماریات کے مطابق مملکت میں تعمیراتی سامان مسلسل مہنگا ہوتا جارہا ہے۔ 2019 کے دوران تین اشیا کے نرخ بڑھے تھے۔ سال رواں کے دوران مزید تعمیراتی اشیا مہنگی ہوئی ہیں۔
المدینہ اخبار کے مطابق تعمیراتی سامان میں سب سے زیادہ مہنگائی سیمنٹ میں آئی ہے۔ اس کی قیمت تین فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔سریے کی اوسط قیمت میں 2فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
لکڑی اور کیبل کے نرخوں میں ایک فیصد کمی ہوئی ہے۔ سیمنٹ کے نرخ سالانہ بنیاد پر پانچ سال میں پہلی مرتبہ 3 فیصد بڑھے ہیں۔

۔تعمیراتی سامان کی طلب بڑھ جانے پر سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو :سوشل میڈیا

سیمنٹ کی ایک بوری 13.13 ریال میں دستیاب ہے۔تعمیراتی سامان کی طلب بڑھ جانے پر سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
 مملکت میںبڑے بڑے منصوبے ملک میں زیر تعمیر ہیں ۔ وزارت آباد کاری بھی مکان سکیم اور مختلف پروگرام روبعمل لا رہی ہے۔ یہ سارے اسباب مل کر تعمیراتی سامان کے نرخوں میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں