امریکہ میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس کے موبائل فون کو ہیک کرنے کے پیچھے سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔
سعودی سفارت خانے نے ان الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
آئی فون ہیک نہیں ہوئے، رپورٹ مستردNode ID: 432571
-
عرب ممالک میں 87 فیصد سائبر حملے چند منٹوں میںNode ID: 432951
-
’پریانکا گاندھی کا موبائل فون ہیک ہوا تھا‘Node ID: 441436
ڈیووس میں خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا کہ ’یہ خیال کہ سعودی ولی عہد نے جیف بیزوس کا فون ہیک کیا، انتہائی احمقانہ ہے۔‘
برطانوی اخبار ’دا گارڈین‘ کے مطابق بیزوس کا موبائل فون سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ذاتی اکاؤنٹ سے بھیجے گئے وٹس ایپ پیغام کے موصول ہونے کے بعد ہیک ہو گیا تھا۔
Recent media reports that suggest the Kingdom is behind a hacking of Mr. Jeff Bezos' phone are absurd. We call for an investigation on these claims so that we can have all the facts out.
— Saudi Embassy (@SaudiEmbassyUSA) January 22, 2020